”ساتھی کرکٹرز سے پاکستان کے بارے میں بہت سنا اور وہاں جا کر ۔ ۔ ۔“انگلش کپتان جوئے روٹ کھل کر بول پڑے

”ساتھی کرکٹرز سے پاکستان کے بارے میں بہت سنا اور وہاں جا کر ۔ ۔ ۔“انگلش ...
”ساتھی کرکٹرز سے پاکستان کے بارے میں بہت سنا اور وہاں جا کر ۔ ۔ ۔“انگلش کپتان جوئے روٹ کھل کر بول پڑے

  

ساﺅتھ مپٹن(آئی این پی) انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا۔ انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرنا پسند کروں گا۔

جو روٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے وہاں کرکٹ کا بہت جنون ہے، پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا۔انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں پچ، گرانڈز اور موسم کرکٹ کے لیے بہترین ہے، پاکستان جا کر کھیلنا یہاں کھیلنے سے بہت بہتر ہو گا۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران جو روٹ کا کہنا تھا کہ ساتھی کرکٹرز سے پاکستان کے بارے میں بہت سنا ہے۔

مزید :

کھیل -