پاکستان میں پیدا ہونے والی اس نوجوان خاتون نے امریکہ میں ملک کا نام روشن کر دیا ، وہ عہدہ حاصل کر لیا جو کوئی خاتون نہ کر سکی ، تاریخ رقم 

پاکستان میں پیدا ہونے والی اس نوجوان خاتون نے امریکہ میں ملک کا نام روشن کر ...
پاکستان میں پیدا ہونے والی اس نوجوان خاتون نے امریکہ میں ملک کا نام روشن کر دیا ، وہ عہدہ حاصل کر لیا جو کوئی خاتون نہ کر سکی ، تاریخ رقم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد امریکی شہری ” ایسٹرو فیزسٹ“ نرجس مالوالہ“ دنیا کے نمبر ون ” ایم آئی ٹی سکول آف سائنس “ کی ڈین تعینات کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق 88 سال کی طویل تاریخ رکھنے والے اس معتبر ادارے میں نرجس پہلی خاتون ہیں جنہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیاہے ۔پاکستانی نژاد امریکی خاتون سائنسدان ریسرچ اور ٹیچنگ میں متعدد اعلیٰ ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں اور وہ 2015 سے ڈپارٹمنٹ آف فزکس میں ایسوسی ایٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں ۔ایسٹرو فیزسٹ نرجس مالوالہ ”ایم آئی ٹی “ میں یکم ستمبر سے ” مائیکل سیپر “ کی جگہ سنبھالیں گی ۔
پروفیسر مالوالہ کراچی میں پارسی خاندان میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی جس کے بعد وہ امریکہ چلی گئیں جہاں انہوں نے ”ویلزلی کالج“ سے فزکس اور آسٹرانومی میں سنہ 1990 میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ، اس کے بعد انوہں نے 1997 میں ” میساچوسٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی “ میں فزکس میں پی ایچ ڈی مکمل کی ۔