”ابا کی طرح نہ بھاگنا“سرفرازکے بیٹے کو کرکٹ سے متعلق مفید مشورے کے ویڈیو وائرل
لندن(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بیٹے کو رن لینے کیلئے اپنی طرح نہ بھاگنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بیٹے عبداللہ سرفراز کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی شاٹ مارنے کا بھی کہا۔انہوں نے شان مسعود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شاٹ مارو لیکن بیٹا ابا کی طرح نہ بھاگنا۔
Abdullah shot yar!but beta plz don’t run like abba beta plz ????@shani_official pic.twitter.com/GzElKEFP3w
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 17, 2020
اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شان مسعود نے لکھا کہ عبداللہ اپنے انکل کی طرح بھاگو ۔ساتھ ہی شان مسعود نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا استعمال بھی کیا جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ بات وہ ازراہِ مذاق کررہے ہیں۔سرفراز نے مداح ک جانب سے شیئر کیا گیا ان کا اور عبداللہ کا ایک فوٹو کولاج پر بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔