جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،عام آدمی کی زندگی بہتربناناجدوجہد کااصل مقصد ہے،وزیراعظم عمران خان

جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،عام آدمی کی زندگی ...
جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،عام آدمی کی زندگی بہتربناناجدوجہد کااصل مقصد ہے،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے،جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،عام آدمی کی زندگی بہتربناناجدوجہد کااصل مقصد ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان کی آمد پر کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کراستقبال کیا،وزیراعظم کو حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ،اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا،کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوںکا ذکرکیاگیا،معاشی اورسفارتی کامیابیوںپر کابینہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کہاکہ 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی،معاشرے کے کمزور طبقے کیلئے بہت کچھ کرناباقی ہے،ہماری جدوجہد کا محورہرکمزور پاکستانی ہے،کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے،مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کو عمل شکل دیناچاہتا ہوں،تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کاتصور شامل کریں گے،شفقت محمود سے کہاکہ نصاب میں ریاست مدینہ کاتصورشامل کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ابتدائی طور پر 8 ویں اور9 ویں جماعت کیلئے نصاف تیار کیاجائیگامشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے،جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،عام آدمی کی زندگی بہتربناناجدوجہد کااصل مقصد ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -