چین نے نوول کروناوائرس کی اپنی پہلی ویکسین کو تخلیقی لائسنس جاری کردیا، سنگارپوری اخبار

چین نے نوول کروناوائرس کی اپنی پہلی ویکسین کو تخلیقی لائسنس جاری کردیا، ...
چین نے نوول کروناوائرس کی اپنی پہلی ویکسین کو تخلیقی لائسنس جاری کردیا، سنگارپوری اخبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(شِنہوا)سنگاپور کے چینی زبان کے اخبار لیان ہی زابا کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت نے نوول کروناوائرس کی اپنی پہلی ویکسین کو حق تحفظ کی سند ایجاد دے دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی5- این سی اووی نامی ویکسین امیدوار اکیڈمی آف ملٹری سائنسز میں چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ وتحقیق کے ماہرتعلیم چھن وے کی سربراہی میں ٹیم کے ساتھ ساتھ چینی بائیو دواسازی کمپنی سان سینو با ئیولاجکس نے تیار کی ہے۔

مضمون میں چین کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سند ایجاد کیلئے 18 مارچ کو درخواست دی گئی تھی اور اسے 11 اگست کو جاری کردیا گیا۔حق ایجاد سے متعلق دستاویزات کے مطابق یہ ویکسین قلیل عرصے میں مضبوط سیلولر اور مادی مدافعت کے ردعمل کو مائل کرسکتی ہے اور اسے تیزی کے ساتھ بڑے پیمانے پر تیار کیا جا سکتا ہے۔