انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں نکلا لیکن بابراعظم کیلئے شاندار خبر آ گئی ، واحد کھلاڑی بن گئے جو ۔۔۔ خوشخبری 

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں نکلا لیکن بابراعظم کیلئے شاندار خبر ...
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں نکلا لیکن بابراعظم کیلئے شاندار خبر آ گئی ، واحد کھلاڑی بن گئے جو ۔۔۔ خوشخبری 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے ٹیسٹ میں بارش نے ڈیرے ڈالے رکھے اور میچ بے نتیجہ ہی ختم ہو گیا لیکن بابراعظم کی محنت کا نتیجہ نکل آیا ہے اور وہ ٹیسٹ میں بھی ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر آ گئے ہیں اور یوں وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ ریکنگ میں ٹاپ فائیو میں موجود واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بابراعظم نے ڈیوڈ وانر کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے اور خود 798 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔جبکہ ان کے علاوہ باولنگ کے شعبہ میں محمد عباس نے بہترین کاکردگی دکھائی ہے اور وہ دو درجے ترقی پانے کے بعد آٹھویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیسری اور ٹی ٹوینٹی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں سب سے پہلے نمبر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ جبکہ دوسرے پر بھارت کے کپتان ویرات کوہلی ہیں ، تیسری پوزیشن آسٹریلیا کے مارنس اور چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ہیں ۔

ون ڈے ریکنگ میں سب سے پہلا نمبر ویرات کوہلی کا ہے جبکہ دوسرے پر روہت شرما اور تیسرے پر بابراعظم براجمان ہیں ۔ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بھی بابراعظم چھائے ہوئے ہیں اور انہوںنے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے جبکہ دوسری پر لوکیش راہول اور تیسری پر ایرون فنچ ہیں ۔

مزید :

کھیل -