بیگوویڈیو چیٹ سے روکنے پر بیوی نے خلع کادعویٰ دائر کردیا

بیگوویڈیو چیٹ سے روکنے پر بیوی نے خلع کادعویٰ دائر کردیا
بیگوویڈیو چیٹ سے روکنے پر بیوی نے خلع کادعویٰ دائر کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیگوویڈیو چیٹ سے روکنے پر بیوی نے خلع کادعویٰ دائر کردیا،فیملی کورٹ کے جج نے خاتون کے شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق فیملی کورٹ لاہور میں خاتون نے بیگو ویڈیو چیٹ سے روکنے پر خلع کادعویٰ دائر کردیا،درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ روزانہ بیگو ویڈیو کال پر 1500 روپے سے زائد کماتی ہوں ،شوہر کی کمائی سے گھر کا خرچ مشکل سے چلتا ہے،شوہر نے ویڈیو چیٹنگ سے منع کیا ہے لہٰذااس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔فیملی کورٹ کے جج فراز جاوید وڑائچ نے شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -