وفاقی کابینہ کا اجلاس ، پٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن کے نئے ممبران شامل کرنے کی منطوری دیدی گئی ، پی ٹی وی کے ملازمین کے حوالے سے بھی بڑافیصلہ 

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، پٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن کے نئے ممبران ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس ، پٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن کے نئے ممبران شامل کرنے کی منطوری دیدی گئی ، پی ٹی وی کے ملازمین کے حوالے سے بھی بڑافیصلہ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں پٹرول بحران پرقائم انکوائری کمیشن کے نئے ممبران شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن میں 2نئے ممبران شامل کرنے کی منظوری دی ہے، کمیشن پٹرول بحران سے متعلق تحقیقات کرےگا، کمیشن پٹرول بحران کے مر تکب افرادکی نشاندہی اورسزائیں تجویزکرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں انسداددہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات کی منتقلی کامعاملہ مو¿خر کر دیا گیاہے جبکہ پی ٹی ڈی سی کے بورڈآف ڈائریکٹرزارکان اورچیئرمین کی نامزدگی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔اجلاس میں مقامی طورپرتیارہونیوالے سرجیکل،این 95 ماسک برآمدکرنے ،پی ٹی وی ملازمین پرلازمی سروس ایکٹ لاگوکرنے ، این آئی ایف ٹی کے ملازمین پرلازمی سروس ایکٹ کے نفاذمیں توسیع کرنے اور پیئرانویسٹمنٹ کے ایم ڈی کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے ۔

اس سے قبل کابینہ ممبران نے عمران خان کی آمد پر ڈیسک بجا کر استقبال کیا ۔وزیراعظم کو حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ،اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا،کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوںکا ذکرکیاگیا،معاشی اورسفارتی کامیابیوںپر کابینہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کہاکہ 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی،معاشرے کے کمزور طبقے کیلئے بہت کچھ کرناباقی ہے،ہماری جدوجہد کا محورہرکمزور پاکستانی ہے،کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے،مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کو عمل شکل دیناچاہتا ہوں،تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کاتصور شامل کریں گے،شفقت محمود سے کہاکہ نصاب میں ریاست مدینہ کاتصورشامل کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ابتدائی طور پر 8 ویں اور9 ویں جماعت کیلئے نصاف تیار کیاجائیگامشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے،جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،عام آدمی کی زندگی بہتربناناجدوجہد کااصل مقصد ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -