جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم کی زیرصدارت ...
جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

 اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کااصل مقصد ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کی آمد پر کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا اور انھیں حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو2سالہ ولولہ انگیز قیادت اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مقابلے پر خراج تحسین پیش کیا، عمران خان نے حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، معاشرے کے کمزور طبقہ کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، ہماری جدو جہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کوعملی شکل دینا چاہتا ہوں، تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شفقت محمود سے کہا ہے نصاب میں ریاست مدینہ کاتصورشامل کریں، ابتدائی طور پر8 ویں اور9ویں جماعت کے لیے نصاب تیار کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا مشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کا اصل مقصد ہے۔ کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا جبکہ معاشی اور سفارتی کامیابیوں پر کابینہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور بھارت سمیت خطے میں جاری اہم معاملات پر روشنی ڈالی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے کورونا پر قابوپایا ، اب وزیراعظم کریز پر سیٹل ہو چکے ہیں اب لمبی اننگز کھیلیں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کو نئی سمت مل گئی، وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کے نئے رہنما ہیں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ہونے پرمبارکباد دی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی بڑی کامیابی قراردیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ملکی تاریخ میں غربت میں کمی کاسب سےبڑا پروگرام شروع ہوا، احساس پروگرا م شروع کرنے پر وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پروزیراعظم سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آپ کی کوششوں کو یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے غذائی قلت کا شکار بچوں کیلئے پروگرام پر خراج تحسین پیش کیا اور زبیدہ جلال نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل پرمبارکباد دی جبکہ اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی وزیراعظم کواہم کامیابیوں پرسراہا۔

مزید :

قومی -