”شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ “سندھ ہائی کورٹ کا نیب سے سوال 

”شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ “سندھ ہائی کورٹ کا ...
”شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ “سندھ ہائی کورٹ کا نیب سے سوال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کے دوران نیب سے سوال کیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی والدہ اور اہلیہ کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟
سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ریفرنس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کی فرداً فرداً تفصیلات پوچھیں۔راج علی واحد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں نے ضمانت حاصل نہیں کی، عدالت میں پیش ہو رہی ہیں۔جسٹس کے کے آغا نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کیس تو ناقابلِ ضمانت ہے، اگر دونوں خواتین نے ضمانت حاصل نہیں کی تو نیب کو انہیں گرفتار کرنا چاہیے، لگتا ہے کہ نیب کو انہیں گرفتار کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ملزمان کے وکیل نے جواب دیا کہ چیئرمین نیب اور احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔واضح رہے کہ شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اور والدہ زینت انعام بھی ریفرنس میں نامزد ہیں۔