500 ٹن چینی سمگلنگ کا الزام، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگز ملز بھی میدان میں آگئی، اندر کی بات بتادی

500 ٹن چینی سمگلنگ کا الزام، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگز ملز بھی میدان میں ...
500 ٹن چینی سمگلنگ کا الزام، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگز ملز بھی میدان میں آگئی، اندر کی بات بتادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے حوالے سے میڈیا پر غلط اور بے بنیاد خبر چلائی جا رہی ہے، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کسی قسم کی زخیرہ اندوزی میں ملوث نہیں ہے۔

ملز انتظامیہ نے واضح کیا کہ چینی کی قیمت وصول ہو جانے کے بعد چینی ملز  کی نہیں بلکہ خریدار کی ملکیت میں آجاتی ہے، خریدار چینی جہاں مرضی لے جانا چاہے ملز کا اس سے کوئی سروکار نہیں، جے ڈی ڈبلیو ملز میڈیا پر جاری پراپیگینڈہ کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سندھ پنجاب بارڈر پر 500 ٹن چینی پکڑی گئی ہے جس میں جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو اور اتفاق شوگر ملز ملوث ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -