"نواز شریف اور آصف زرداری کی گاڑیاں منجمد کردو " عدالت کا تہلکہ خیز حکم

"نواز شریف اور آصف زرداری کی گاڑیاں منجمد کردو " عدالت کا تہلکہ خیز حکم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ سےتحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پرکرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری اور نواز شریف کی چاروں گاڑیاں منجمد کرنےکا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے نیب کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے آصف زرداری کی 2 بی ایم ڈبلیو، لیکسز اور نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی گئی مرسیڈیز گاڑی کی ملکیت منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ذریعے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے ان کی چاروں گاڑیاں قبضہ میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -