محکمہ جنگلات کی حاملہ خاتون آفیسر اور اس کا شوہر جنگل میں پراسرار طور پر قتل

محکمہ جنگلات کی حاملہ خاتون آفیسر اور اس کا شوہر جنگل میں پراسرار طور پر قتل
محکمہ جنگلات کی حاملہ خاتون آفیسر اور اس کا شوہر جنگل میں پراسرار طور پر قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں محکمہ جنگلات کی حاملہ خاتون آفیسر اور اس کے شوہر کو جنگل میں پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس خاتون آفیسر کا نام ہیتل سولنکی تھا جو بھارتی ریاست گجرات میں واقع بردا وائلڈ لائف سینکچری میں تعینات تھی۔ گزشتہ روز اسی جنگل سے ہیتل، اس کے 32سالہ شوہر کیرتی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے 42سالہ ڈیلی ویجر ناگا اگتھ کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 
یہ وائلڈلائف سینکچری گجرات کے ضلع پوربندر میں واقع ہے۔ ہیتل کا شوہر کیرتی پوربندر میں واقع گاﺅں ریتڈی کے پرائمری سکول میں ٹیچر تھا اور اپنی بیوی سے ملنے گیا تھا۔ یہ تینوں لوگ 15اگست سے لاپتہ تھے اور گزشتہ روز ان کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔ ان کے جسموں پر جا بجا تیزدھار آلے سے کاٹے جانے کے زخم موجود تھے۔ تاحال قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ ہیتل نے 2017ءمیں ہی محکمہ جنگلات میں ملازمت کی تھی اور ڈیڑھ ماہ قبل اس کی اس بیٹ میں تعیناتی ہوئی تھی۔