اولاد نرینہ حاصل کرنے کے لیے 4سالہ بچے کی ’بلی‘ چڑھانے والی ساس اور بہو کو سزائے موت سنا دی گئی

اولاد نرینہ حاصل کرنے کے لیے 4سالہ بچے کی ’بلی‘ چڑھانے والی ساس اور بہو کو ...
اولاد نرینہ حاصل کرنے کے لیے 4سالہ بچے کی ’بلی‘ چڑھانے والی ساس اور بہو کو سزائے موت سنا دی گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اولاد نرینہ حاصل کرنے کے لیے 4سالہ بچے کی ’بلی‘ چڑھانے والی ساس اور بہو کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ ہولناک واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کے علاقے وجے پور میں پیش آیا تھا جہاں 40سالہ سنکیشا دیوی نامی بہو اور اس کی 60سالہ ساس درگا وتی دیوی نے کالا جادو کرنے کے لیے 4سالہ بچے کو قتل کر ڈالا تھا۔ 

مقتول بچے کا نام دیو کمار تھا جو ان قاتل خواتین کے ہمسائے میں ہی رہتا تھا۔ پولیس کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا کہ دونوں خواتین بچے کو لالچ دے کر گھر لائیں اور سنکیشا کے بیڈروم میں اس کو ’درانتی‘ سے ذبح کر ڈالا اور اس کی لاش اپنے گھر سے چند میٹر کے فاصلے پر گھاس کے ڈھیر میں چھپا دی۔ بچے کے والدین نے جب اس کی تلاش شروع کی تو انہیں اس کی لاش گھاس کے ڈھیر سے ملی جس کے جسم پر تیز دھار آلے کے کئی نشانات تھے اور اس کا گلہ کٹا ہوا تھا۔ خواتین نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ سنکیشا کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی تھی اور وہ ایک بیٹا چاہتی تھی جس پر اس نے کالا جادو کرنا شروع کیا ، جس میں اس بچے کی بلی بھی چڑھا دی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -