سیکیورٹی فورسز نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا 

سیکیورٹی فورسز نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا 
سیکیورٹی فورسز نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاﺅنٹر نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنے ساتھی خود کش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا اور یہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھی خودکش حملہ آور کی تلاش کے لیے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -