میا خلیفہ کا مشہور چشمہ ایک کروڑ 68 لاکھ روپے میں نیلام لیکن ان کے استعمال شدہ ریزر کی کتنی بولی لگی؟ حیران کن تفصیلات

میا خلیفہ کا مشہور چشمہ ایک کروڑ 68 لاکھ روپے میں نیلام لیکن ان کے استعمال شدہ ...
میا خلیفہ کا مشہور چشمہ ایک کروڑ 68 لاکھ روپے میں نیلام لیکن ان کے استعمال شدہ ریزر کی کتنی بولی لگی؟ حیران کن تفصیلات

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ اگرچہ کافی شہرت رکھتی ہیں لیکن کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ لبنانی نژاد ہیں۔ گزشتہ دنوں میا خلیفہ کے آبائی ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہولناک دھماکہ ہوا جس پر وہ بھی دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آگئیں اور اپنا معروف چشمہ نیلام کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم ریڈکراس لبنان کو دینے کا اعلان کر دیا۔ اب ان کا یہ چشمہ اتنا مہنگا فروخت ہو گیا ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ 

انڈیا ٹائمز کے مطابق میا خلیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے چشمے کی نیلامی کا اعلان کیا تھا جو اب 1لاکھ ڈالر (تقریباً 1کروڑ 68لاکھ روپے) میں فروخت ہو گیا ہے اور انہوں نے یہ رقم ریڈکراس لبنان کو عطیہ کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میاخلیفہ کے چشمے کی آن لائن نیلامی کا عمل 16اگست کو مکمل ہوا۔ اس نیلامی میں 193لوگوں نے حصہ لیا اور ایک شخص نے 1لاکھ ڈالر کی بولی دے کر چشمہ خرید لیا۔ میا نے نیلامی کے نتائج کا سکرین شاٹ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ چشمے کے علاوہ بھی میا خلیفہ اپنے زیراستعمال رہنے والی دیگر کئی چیزیں بھی نیلام کر رہی ہیں تاکہ ان سے حاصل ہونے والی رقم بھی اپنے آبائی وطن کے مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ کر سکیں۔ انہوں نے اپنا ایک استعمال شدہ ریزر بھی نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس کے لیے 79لوگوں نے بولی لگائی اور صرف 6گھنٹے کے اندر یہ استعمال شدہ ریزر 11ہزار 400ڈالر (تقریباً 19لاکھ 21ہزار روپے) میں فروخت ہو گیا۔ میا خلیفہ نے اپنی اس ذاتی کوشش کے علاوہ اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ براہ راست بھی ریڈ کراس لبنان کو رقم عطیہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -