کورونا کی وجہ سے آن لائن میٹنگ ، اہم عہدیدار خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے پکڑا گیا

کورونا کی وجہ سے آن لائن میٹنگ ، اہم عہدیدار خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم ...
کورونا کی وجہ سے آن لائن میٹنگ ، اہم عہدیدار خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے پکڑا گیا

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءکے دنوں میں حکومتی عہدیداران سے لے کر مختلف تنظیموں اور دفاتر کے عمال تک آن لائن ویڈیو کانفرنسز کے ذریعے میٹنگز کر رہے ہیں اور ایسے میں کچھ ایسے شرمناک مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ ہر دیکھنے والا شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اب برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کی سٹی کونسل کی اس آن لائن میٹنگ کا حال ہی دیکھ لیں جس میں ایک عہدیدار ویڈیو کیمرے پر ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سٹی کونسل کے عہدیداروں کی اس آن لائن میٹنگ میں 8لوگ شریک تھے جس کی صدارت سوشلزم اینڈ لبرٹی پارٹی کے لیونل بریزولا کر رہے تھے۔ اس دوران میٹنگ میں شامل ایک عہدیدار اٹھا اور کیمرا بند کیے بغیر برہنہ ہو کر ایک خاتون کے ساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے لگا۔ تمام لوگوں نے اپنی سکرینوں پر یہ مناظر دیکھے اور ایک عہدیدار نے میٹنگ ختم کرنے کو بھی کہا تاہم لیونل بریزولا نے میٹنگ جاری رکھنے کو کہا اور وہ شخص اس بات سے بے خبر اپنے کام میں مگن رہا کہ باقی سب لوگ اسے دیکھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی گئی جو اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -