آدمی کے پلاٹ کو ہمسائیوں نے کچرے سے بھر دیا، پھر اس نے پڑوسیوں کو ایسا سبق سکھادیا کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک آدمی نے پلاٹ خریدا اور جب کچھ ماہ بعد جا کر دیکھا تو ہمسایوں نے اس کے پلاٹ کو کچرے سے بھر دیا تھا۔ اس پر اس آدمی نے جیسے کو تیسا کے مصداق ایسا کام کر ڈالا کہ آئندہ ہمسائے اس کے پلاٹ میں کچرا پھینکنے کی جرا¿ت نہ کریں گے۔
میل آن لائن کے مطابق پلاٹ کے مالک کے نام کلف ہیملٹن ہے جس نے لندن کے مغربی علاقے ہونسلو میں باتھ روڈ پر 9ماہ قبل یہ پلاٹ خریدا تھا اور اس کے گرد بلند جنگلا لگوا دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں جب ہیملٹن اپنے پلاٹ کو دیکھنے گیا تو کیا دیکھتا ہے کہ دیوار کی دوسری طرف سے ہمسایوں نے اس کے پلاٹ میں کچرا پھینک پھینک کر پلاٹ کی حالت بری کر رکھی ہے۔ یہ دیکھ کر ہیملٹن کو تاﺅ چڑھ گیا اور اس نے تمام کچرا اٹھا کر دیوار کے پار واپس ہمسایوں کے گھر میں پھینک دیا۔ اس کچرے میں پرانے ٹی وی، ٹوٹے دروازے اور کھڑکیاں، پرانے ٹائر اور نجانے کیا کچھ شامل تھا۔
ہیملٹن کا کہنا تھا کہ ”مجھے دوسری طرف کے ہمسایوں نے میرے پلاٹ کی تصویریں بھیجی تھیں اور بتایا تھا کہ ان ہمسایوں نے میرے پلاٹ کا کیا حشر کر رکھا ہے، جس پر میں یہاں آیا تو دیکھ کر مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا۔ “