دبئی کی سکیورٹی سے مطمئن وہ شخص جس نے 10 سال سے اپنے بنگلے کا دروازہ بند نہیں کیا تھا، اس کے گھر چور گھس گیا

دبئی کی سکیورٹی سے مطمئن وہ شخص جس نے 10 سال سے اپنے بنگلے کا دروازہ بند نہیں ...
دبئی کی سکیورٹی سے مطمئن وہ شخص جس نے 10 سال سے اپنے بنگلے کا دروازہ بند نہیں کیا تھا، اس کے گھر چور گھس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں لیبیا کا ایک انجینئر 10سال سے اپنی فیملی کے ہمراہ مقیم ہے جو دبئی کے سکیورٹی سے اس قدر مطمئن تھا کہ اس نے کبھی اپنے بنگلے کا دروازہ بند نہیں کیا تھا۔ تاہم گزشتہ دنوں ایک ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ آئندہ وہ کبھی دروازہ کھلا نہیں چھوڑے گا۔ گلف نیوز کے مطابق اس آدمی کا کہنا ہے کہ ”میں 10سال سے اس بنگلے میں رہ رہا ہوں اور کبھی اس کا دروازہ بند نہیں کیا کیونکہ میں جانتا تھا کہ دبئی میں سکیورٹی انتہائی سخت ہے لیکن گزشتہ دنوں رات 3بجے ہمیں گھر کے لیونگ روم میں کچھ آوازیں سنائی دیں۔جب میں نیچے گیا تو دیکھا کہ وہاں ایک چور تھا جو شراب کے نشے میں دھت تھا اور ادھر ادھر تلاشی لے رہا تھا۔“
آدمی نے بتایا کہ ”میں نے چور کر للکارا جس پر وہ بھاگ کھڑا ہوا تاہم میں نے اس کا تعاقب کرکے اسے پکڑ لیا۔ جب میں نے اسے دبوچا تواس نے پیچ کس سے مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر میں نے اس پر قابو پا لیا۔ اسی دوران میری بیوی نے پولیس کو اطلاع کر دی جس نے آ کر چور کو گرفتار کر لیا۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ”چور سوڈانی شہری ہے جس کی عمر 63سال ہے۔ اس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ”میں شراب کے نشے میں تھا، چنانچہ مجھے معلوم نہیں کہ میں کیوں اس گھر میں گھس گیا۔“ پولیس نے چور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -