وزیر خارجہ کے پرنسپل سیکرٹری کو تھپڑ مارنے کی خبر ، حکومت نے 2 چینلز کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

وزیر خارجہ کے پرنسپل سیکرٹری کو تھپڑ مارنے کی خبر ، حکومت نے 2 چینلز کے خلاف ...
وزیر خارجہ کے پرنسپل سیکرٹری کو تھپڑ مارنے کی خبر ، حکومت نے 2 چینلز کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر خارجہ اور پرنسپل سیکرٹری کی تلخ کلامی کی خبر دینے والے ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرلیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر کہا " یہ کیا گھٹیا قسم کی صحافت ہے۔ جو دل کرتا ہے وہ جھوٹی خبر کے طور پر چلا دیا جاتا ہے۔شاہ محمود صاحب اور اعظم خان صاحب دو معزز اور عزت دار لوگ ہیں۔ دونوں کے درمیان آج کوئی ملاقات تک نہیں ہوئی اور آپ ان کی لڑائی کی جھوٹی بات کرتے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئیے- ایسا کبھی کوئی واقعہ نہیں ہوا"

ڈاکٹر شہباز گل نے اب تک نیوز کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ " آپ کے خلاف پیمرا جارہے ہیں اور آپکے خلاف سخت ترین کاروائی کی درخواست کریں گے۔ آپ کا چینل ٹوٹل 100 لوگ دیکھتے نہیں اور خبریں دیکھیں کیسے بناتے ہیں آپ۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ پاکستان کے وزیرخارجہ  اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکٹری کی جھوٹی خبر انٹرنیشنل میڈیا کیسے چلائے گا۔ شرم کریں کچھ۔"

بعد ازاں شہباز گل نے بول نیوز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا " بول ٹی وی بھی جھوٹی خبر میں پیچھے نہیں رہا۔ پیمرا سے درخواست کی ہے کہ دونوں کہ خلاف کاروائی کی جائے۔"

خیال رہے کہ اس سے قبل اب تک نیوز اور بول نیوز پر یہ خبرچلی تھی کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملنا چاہتے تھے لیکن ان کے آفس کے باہر انہیں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے روک دیا۔

اعظم خان کی جانب سے روکے جانے پر ان کی وزیر خارجہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ وزیر خارجہ نے ہاتھا پائی کے دوران اعظم خان کو تھپڑ مارا۔ بعد میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے پرنسپل سیکرٹری کے رویے کی شکایت بھی کی۔

مزید :

Breaking News -قومی -