اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘کا ڈائریکٹرمتحدہ عرب امارات پہنچ گیا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں ممالک میں قربتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے کے تحت اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘کا ڈائریکٹر یوسی کوہن بھی متحدہ عرب امارت پہنچ گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارت نے موساد کے ڈائریکٹر کی آمد کی تصدیق کی ہے ۔ متحدہ عر ب امارات کے سیکیورٹی ایڈوائزرتہنون بن زیاد نے یوسی کوہن سے ملاقات کی ۔اس موقع پر امارتی سیکیورٹی ایڈوائزر نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر یوسی کوہن کی تعریف کی ۔ملاقات میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔