سٹیٹ بینک نے کاروبار کرنے والی خواتین کو خوشخبری سنا دی 

سٹیٹ بینک نے کاروبار کرنے والی خواتین کو خوشخبری سنا دی 
سٹیٹ بینک نے کاروبار کرنے والی خواتین کو خوشخبری سنا دی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سٹیٹ بینک نے تاجرخواتین کی مدد کے لیے ری فنانس اسکیم کے تحت قرضے کا حجم بڑھا دیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ری فنانس اینڈ کریڈٹ اسکیم فنانسنگ کی حد 15 لاکھ سے بڑھاکر 50لاکھ روپے کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تقویت دینے اور بحال کرنے میں مددملے گی۔ خواتین تاجروں سمیت ترجیحی شعبوں کی فنانس تک رسائی بہتربنائی جائے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 2017 میں ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں خواتین تاجروں کیلئےاسکیم متعارف کرائی گئی تھی۔ اسکیم کا دائرہ کار بڑھاکر اسے پورے پاکستان پر محیط کردیاگیا۔اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق خواتین تاجروں کو فنانسنگ فراہم کرنےوالےشریک مالی اداروں کو صفر فیصد پر ری فنانس مہیاکرتاہے۔ اسکیم کے تحت فنانسنگ کی حدمیں اضافے سے خواتین کی مالی شمولیت بڑھے گی۔

مزید :

بزنس -