”میں بہت مایوس ہوں“ اظہر علی بھی بول پڑے

”میں بہت مایوس ہوں“ اظہر علی بھی بول پڑے
”میں بہت مایوس ہوں“ اظہر علی بھی بول پڑے

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے پر مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کی صورت میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ تھے لیکن امید تھی کہ دھوپ نکلنے پر پچ کا رویہ مختلف ہو جائے گا مگر موسم نے حالات ہی کچھ اور کر دئیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باﺅلرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن زیادہ باﺅلنگ کا موقع ہی نہیں مل سکا، کھیل کا موسم سے بری طرح متاثر ہونا دونوں ٹیموں کیلئے ہی مایوس کن رہا، ذاتی فارم کے حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ میرا اعتماد واپس آ رہا ہے۔

مشکل وقت میں 70 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کیلئے رنز بنانا خوش آئند ہے، انگلینڈ میں وکٹ کیپنگ کی تیاری کیلئے ٹیپ بال سے پریکٹس کرتا رہا ہوں جس کا بہت فائدہ ملا۔ 

مزید :

کھیل -