انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، ٹام کیورن، جو ڈینلی، لوئس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، عادل راشد، جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی شامل ہیں۔ 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر ایڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ ”اس مصروف ترین سمر سیزن میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بائیو سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ہم مختلف فارمیٹس میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے اور تازہ دم ہونے کا موقع دینا چاہتے ہیں، اور اس کیساتھ ہی ہر سیریز کیلئے بہترین سکواڈ کا انتخاب بھی ہماری ترجیح ہے، آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان بعد میں کریں گے۔“ 

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز کی طرح پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز بھی بغیر تماشائیوں کے ہو گی جس کا پہلا میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو اور تیسرا میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -