گھر میں سوئی 4 سالہ بچی کو 18 سالہ نوجوان اٹھا کر لے گیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی شرمناک خبر آگئی

گھر میں سوئی 4 سالہ بچی کو 18 سالہ نوجوان اٹھا کر لے گیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی ...
گھر میں سوئی 4 سالہ بچی کو 18 سالہ نوجوان اٹھا کر لے گیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی شرمناک خبر آگئی

  

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک ملزم نے گھر میں سوئی 4 سالہ بچی کو اغوا کرکے ریپ کا نشانہ بنادیا۔

جھاڑکھنڈ کے ضلع گملا میں 4 سالہ بچی کو سلانے کے بعد اس کی ماں کھانا بنانے کیلئے کچن میں چلی گئی جبکہ بچی کا باپ دوسرے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اسی دوران گاؤں کا 18 سالہ امیت کجور نامی ملزم گھر میں داخل ہوا اور بچی کو اغوا کرکے بانس کے جنگل میں لے گیا۔

ملزم نے 4 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی کی چیخ و پکار سن کر گاؤں والے وہاں پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بچی کو ہسپتال داخل کرادیا جبکہ ملزم کو ایک دوسرے گاؤں سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دوسری ریاست میں فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -