بورے والا میں خاتون نے ایک ساتھ اتنے بچوں کو جنم دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

بورے والا میں خاتون نے ایک ساتھ اتنے بچوں کو جنم دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ ...
بورے والا میں خاتون نے ایک ساتھ اتنے بچوں کو جنم دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  

بورے والا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے میں ایک خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔

بورے والا کے تحصیل ہسپتال میں 9L/164 کے رہائشی انجینئر محمد ارسلان کی اہلیہ نے بیک وقت 4  بچوں کو جنم دیا۔ بچوں میں ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں شامل ہییں۔ زچہ اور بچے خیریت سے ہیں۔

بچوں کے والد محمد ارسلان کا کہنا ہے کہ کہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اللہ تعالی اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔ وہ بہت خوش ہیں، بچوں سے متعلق کئی خواب دیکھ رکھے ہیں جو انشااللہ پورے کريں گے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے آپریشن سے پیدا ہوئے ہیں ،تمام بچے صحت مند ہیں اور انہیں جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -