پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ امام اقبال کوفارغ کرنے کے بعد اب بورڈ حکام نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ امام اقبال کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی اور انہیں عہدے سے فارغ کرنے کے بعد اب بورڈ حکام نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا گیا ہے جس مطابق ہیڈ کوچ کی اہلیت کیلئے وضع کردہ معیارکے تحت امیدوار کیلئے لیول ٹو کوچنگ کورس اورانٹرنیشنل لیول پر تین سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے جبکہ ٹیسٹ یا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے امیدوارکوترجیح دی جائے گی۔ 

اشتہار کے مطابق 10 سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر بھی اس عہدہ کیلئے اپلائی کرسکتا ہے۔ ویمن ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند افراد 16 ستمبرتک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، کامیاب امیدوار کو پرکشش معاوضہ اوردوسری مراعات دی جائیں گی۔

مزید :

کھیل -