"جہانگیر ترین نے کوئی جرم نہیں کیا، ان کا فیصلہ ۔۔۔ " چینی بحران، وزیر اعظم نے واضح اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی بحران کے معاملے میں جہانگیر ترین کا نام آنے پر انہیں افسوس ہوا، اس بارے میں ادارے فیصلہ کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے ساتھ سب سے زیادہ جدوجہد جہانگیرترین نے کی، شوگرکمیشن نے تحقیقات کیں توجہانگیرترین کا نام بھی سامنے آیا جس پر انہیں بہت افسوس ہوا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیڈرکوصادق اورامین ہوناچاہیے، لیڈرکوسخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں، اگرایسی چیزیں ہوں تو پھر لیڈر سے اعتماد اٹھ جائے گا، جہانگیرترین نےابھی کوئی جرم نہیں کیا، ان کے کیس کے بارے میں ادارے فیصلہ کریں گے۔