”عطاءالرحمان سچ بول رہا ہے، راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کیا“ سلیم ملک نے جواب جمع کراتے ہی راشد لطیف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

”عطاءالرحمان سچ بول رہا ہے، راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کیا“ سلیم ...
”عطاءالرحمان سچ بول رہا ہے، راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کیا“ سلیم ملک نے جواب جمع کراتے ہی راشد لطیف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جواب جمع کرا دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اگر 15 روز میں پی سی بی نے جواب نہ دیا تو پھر میرے پاس کئی ایک آپشنز موجود ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر سلیم ملک جواب جمع کروانے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے تو انہیں مرکزی دروازے پر 12 منٹ انتظارکرنا پرا جس پر وہ خاصے برہم تھے۔ جواب جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، 200 صفحات پر مشتمل نوٹس کیا جواب دوں؟ یہ سب من گھڑت ہے، ریکارڈنگز ہیں تو وہ کیوں نہیں دی جاتیں؟

سلیم ملک نے سابق کپتان راشد لطیف پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، انہوں نے ذاتی مفاد کیلئے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں، انہیں ڈرایا دھمکایا، ان کے بارے میں عطاءالرحمان جو کہہ رہا ہے درست کہہ رہا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا معاملہ پی سی بی نے خود بنایا ہوا ہے اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو آئی سی سی مجھے بھی خط لکھتا جبکہ آئی سی سی نے آج تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

مزید :

کھیل -