کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں آج رات اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کے مطابق بحیرہ عرب کے شمال مشرق اور رن آف کچ کے قریب ٹرف موجود ہے، ٹرف کی موجودگی سے مون سون کرنٹ سندھ میں داخل ہورہے ہیں اور اس سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں رات گئے اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور شہر میں 10 سے 15 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔