انٹرمیلان نے یورپین فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

انٹرمیلان نے یورپین فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی
انٹرمیلان نے یورپین فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

  

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اٹالین فٹ بال کلب انٹرمیلان نے سیمی فائنل میں شاختر ڈونیسک کو شکست دے کر یوروپین فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انٹرمیلان نے یوکرائن کے کلب شاختر ڈونیسک کو 0-5 سے آﺅٹ کلاس کر کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ سیویا سے ہو گا۔ 

اٹالین کلب نے پہلے ہاف میں ایک اور دوسرے ہاف میں چار گول سکور کئے، لوتارو مارٹینیز نے دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔رومیلو لوکاکو نے بھی دوگول داغے جبکہ ڈانیلو ڈیمبروسیو نے ایک گول کیا۔

یوروپین لیگ کا فائنل انٹرمیلان اور سپینش کلب سیویا کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا اور اٹالین کلب کے پاس 2011ءکے بعد ٹرافی جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ 

مزید :

کھیل -