معروف بالی ووڈ اداکار کے فارم ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، ادکار اور 3 غیر ملکی خواتین سمیت 23 افراد گرفتار

معروف بالی ووڈ اداکار کے فارم ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، ادکار اور 3 غیر ملکی ...
معروف بالی ووڈ اداکار کے فارم ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، ادکار اور 3 غیر ملکی خواتین سمیت 23 افراد گرفتار

  

پناجی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی سیاحتی ریاست گوا میں پولیس نے ایک بالی ووڈ اداکار کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر اداکار سمیت 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں 3 غیر ملکی خواتین بھی شامل ہیں، یہ لوگ نہ صرف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے تھے بلکہ نشیلی ادویات بھی استعمال کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں بالی ووڈ اکار کپل جھاویری کے فارم ہاؤس پر ریو پارٹی چل رہی تھی جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر 3 غیر ملکی خواتین سمیت 23 افراد کو گرفتار کرلیا، چھاپے کے دوران 9 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کپل جھاویری کچھ بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور ان دنوں گوا میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے فلم عشق وشک اور دل پردیسی ہوگیا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ایس پی پولیس نے بتایا کہ گرفتار تین غیر ملکی خواتین میں سے 2 کا تعلق روس اور ایک کا چیکیا سے ہے۔ دیگر افراد ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں جو چھٹیاں منانے کیلئے یہاں آئے تھے۔

مزید :

تفریح -