ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ،ان کے پاس کتنی دولت ہے ؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں

ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ،ان کے پاس کتنی دولت ہے ؟جان کر آپ ...
 ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ،ان کے پاس کتنی دولت ہے ؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ٹیسلا کمپنی کے شیئرز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے ایلن مسک کی دولت میں سات اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔شیئرز میں اضافے کے باعث ایلن مسک کی اس سال کے اثاثوں کی مالیت 57 ارب ڈالر ہوگئی جب کہ ان کی مجموعی دولت تراسی اعشاریہ چھ ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس 113 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیرترین افراد میں پہلی پوزیشن کھو بیٹھے تھے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے بل گیٹس کو ایک درجہ نیچے دھکیل کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 166 بلین ہوگئی ہے جبکہ بل گیٹس کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 109 بلین رہ گئی ہے۔بلوم برگ کی فہرست میں تیسرا نمبر فرانس سے تعلق رکھنے والے بلین ائیر برنانڈ ارناٹ کا ہے جن کی موجود اثاثوں کی مالیت 90 بلین ڈالر ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -