دھونی کے سب سے بڑے پاکستانی مداح نے بھی کرکٹ دیکھنے سے ریٹائرمنٹ لے لی

دھونی کے سب سے بڑے پاکستانی مداح نے بھی کرکٹ دیکھنے سے ریٹائرمنٹ لے لی
دھونی کے سب سے بڑے پاکستانی مداح نے بھی کرکٹ دیکھنے سے ریٹائرمنٹ لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کراچی میں ان کے سب سے بڑے مداح نے بھی کرکٹ دیکھنے سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مختصر دورانئے کی کرکٹ کے بہترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے چند روز قبل کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا تھا اور انسٹاگرام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کاا علان کیا۔ بھارت میں جہاں دھونی کے مداح ان کی ریٹائرمنٹ پر افسردہ تھے وہاں پاکستان میں بھی ان کے ایک سب سے بڑے مداح نے کرکٹ دیکھنے سے ہی ریٹائرمنٹ لے لی۔
کراچی کے بشیر بوزئی، المعروف ”چاچا شکاگو“ دھونی کے سب سے بڑے مداح ہیں اور وہ سابق بھارتی کپتان سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں، چاچا شکاگو دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اتنے اداس ہوئے کہ کرکٹ نہ دیکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -