بداخلاقی کیس، ملزم عزیز الرحمن نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

بداخلاقی کیس، ملزم عزیز الرحمن نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

  

لاہور(نامہ نگار)مدرسے کے طالب علم سے بداخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عزیز الرحمن نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شہزاد اشرف نے شمالی چھاؤنی پولیس کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے مقدمہ کاریکارڈ طلب کرلیا عدالت میں عزیز الرحمن کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکرموقف اختیارکیا کہ ملزم عزیز الرحمن مدرسے کے طالب علم سے بداخلاقی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، پولیس مقدمہ کی تفتیش مکمل کر چکی، ملزم کو بطور سزا غیر معینہ مدت تک جیل میں قید نہیں رکھا جا سکتا، ملزم اپنے بے گناہی ثابت کرنے کے لئے 20 جون کو خود تھانے جا کر شامل تفتیش ہوا، ویڈیو میں نظر آنے والے پردے اور کشن پولیس نے قبضے میں نہیں لئے، مدعی مقدمہ کو خود بھی نہیں علم کہ اس کے ساتھ بداخلاقی کب اور کہاں ہوئی، فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں ویڈیو کی ریکارڈ کا وقت اور تاریخ نہیں بتائی گئی، ملزم کو بدنام کرنے کیلئے ویڈیو میں ترمیم کئے جانے کے امکانات موجود ہیں، مدعی مقدمہ کے میڈیکل میں کوئی بداخلاقی ثابت نہیں ہوئی دوسری جانب سیشن عدالت نے طالب علم سے بداخلاقی کے کیس میں ملوث ملزم عزیز الرحمان کی ویڈیو فرانزک کروانے کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی. 

مزید :

علاقائی -