سی ٹی ڈی کی کارروائی، جلوپنڈ کے قریب سے 2 دہشتگرد گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی ٹی ڈی نے محر م میں دہشتگر دی کا منصو بہ نا کابنا دیا دہشت گردوں نے عاشورہ پر تخر یب کا ری کا منصو بہ بنا ر کھا تھا سی ٹی ڈی پولیس کی انٹیلی بیسڈ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے دونوں دہشت گردوں کو جلوپنڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا جارہا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت عبدالمنان اور اخترکے نام سے ہوئی ہے سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے بارودی مواد، پریماکارڈ اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیامزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔