پاکستان خطے میں پائیدار امن واستحکام اور ترقی چاہتا ہے، شاہ محمود 

    پاکستان خطے میں پائیدار امن واستحکام اور ترقی چاہتا ہے، شاہ محمود 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا، خطے میں بھی امن ہوگا، کچھ قوتیں خطے کے امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں،خطے کے تمام ممالک بالخصوص افغان رہنماپائیدار امن کیلئے مل جل کر تعمیری کردار ادا کریں، موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کی اس وقت شدید ضرورت ہے،عراق میں پاکستان سے جانے والے زائرین کی سہولت کیلئے نجف اشرف اور کربلا معلی میں قونصلیٹ قائم کرینگے، محرم الحرام میں ملک بھر میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ملتان میں امام بارگاہ حسین آباددولت گیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن  استحکام اور ترقی چاہتا ہے جس کیلئے خطے کے تمام ممالک اوربالخصوص افغان رہنماں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مل جل کر تعمیری کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا،  خطے میں بھی امن ہوگا،پاکستان نے اس مقصد کیلئے شروع سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں خطے کے امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے ہر سال ایک بہت بڑی تعداد مقامات مقدسہ کی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، عراق میں پاکستان سے جانے والے زائرین کی سہولت کیلئے نجف اشرف اور کربلا معلی میں قونصلیٹ قائم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ  زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان ہاؤس بھی تعمیر کریں گے تاکہ زائرین کو وہاں رہنے کیلئے تمام سہولیات میسر کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ  ہر سال لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی عراق میں زیارات کے مقصد کیلئے جاتے ہیں،  جس حد تک ہو سکے ان کے انتظام و انصرام میں بہتری لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ عراقی حکومت نے میری درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کی اس وقت شدید ضرورت ہے۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -