خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا نیب کو نوٹس 

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا نیب کو نوٹس 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کے وکیل دلائل پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہارڈ شپ کب ہوئی، کیا خورشید شاہ قید تنہائی میں ہیں؟ میرٹس پر پہلے بھی سنا جا چکا ہے۔سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دور ان سماعت  عدالت نے کہا کہ نیب نے 4 جون کو سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی کہ 2 ہفتے میں سید خورشید شاہ کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کریں گے تاہم اب تک سپلینٹری ریفرنس دائر نہیں کیا گیا،اب تک 44 میں سے صرف 5گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا نیب نے ان دو ماہ میں ریفرنس دائر نہیں کیا، کورونا بھی تاخیر کی وجہ ہو سکتی ہے،کیس کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔

خورشید شاہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -