طالبان کی ایوان صدر کے جم خانے میں ورزش کی ویڈیو وائرل
کابل(این این آئی)افغانستان میں ہونے والی پیش رفت اور واقعات خاص طور پرطالبان تحریک کے افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں طالبان کو کابل میں ایوان صدر میں موجود جم میں داخل ہونے اور وہاں پر ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک کے عناصر نے یہ ورزش صدارتی محل میں داخل ہونے اور اتوار کوافغان صدر اشرف غنی کی ملک سے باہر فرار کے بعد کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دس دنوں کے اندر طالبان نے تقریبا تمام افغان علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کابل میں صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ مغربی ممالک پیر کو اپنے شہریوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ورزش کی ویڈیو