افغانستان کی صورتحال، سپین کے وزیر اعظم کی عالمی برادری سے بڑی اپیل
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل ) سپین کی وزرات خارجہ اور دفاع کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپین سے دو فوجی طیارے سفارتی عملے اور ہسپانوی باشندوں کو نکالنے کیلئے افغانستان بھیجے جائیں گے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہسپانوی فوجیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے مقامی باشندوں کا انخلاء بھی ممکن بنایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے مقامی باشندوں کے حوالے سے واضح اعداد و شمار نہیں بتائے گئے تاہم مختلف وزارتیں کئی روز سے انخلاء پر کام کررہی ہیں۔
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ افغان شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔