بارش کی پیشگوئی، کراچی کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان

بارش کی پیشگوئی، کراچی کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان
 بارش کی پیشگوئی، کراچی کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان
سورس: Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں مزید بارش کی پیشگوئی کے نتیجے میں آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 19 اگست تک شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر آج (جمعرات کو) کراچی میں تعلیمی اداروں کی چھٹی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب بارش کے باعث کراچی میں انٹربورڈ نے بھی تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ انٹربورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج کا منسوخ ہونے والا پرچہ 25 اگست کو لیا جائے گا۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -سندھ -کراچی -