کراچی سے حیدر آباد جانیوالی مسافر کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی ، 4 بچوں سمیت7افراد لا پتہ

کراچی سے حیدر آباد جانیوالی مسافر کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی ، 4 بچوں ...
کراچی سے حیدر آباد جانیوالی مسافر کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی ، 4 بچوں سمیت7افراد لا پتہ

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے حیدر آباد جانےوالی مسافر کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی ، کار میں میاں بیوی ، چار بچوں سمیت 7افراد سوار تھے  جو لا پتہ ہو گئے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتا ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو تباہ حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ گاڑی کو کاٹھور کے مقام پر نکالا گیا۔

ادھر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور کے بھائی کا کہنا تھا کہ بھائی حیدر آباد آرہا جب ایک فیملی نے درخواست کی کہ انہیں بھی ساتھ لے جائیں ، قائد آباد سے میاں بیوی اور 4 بچوں کو لے کر بھائی حیدر آباد آرہا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -