مہلک کورونا وائرس مزید 2افراد کی جان لے گیا،159کی حالت تشویشناک

مہلک کورونا وائرس مزید 2افراد کی جان لے گیا،159کی حالت تشویشناک
مہلک کورونا وائرس مزید 2افراد کی جان لے گیا،159کی حالت تشویشناک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ روز مہلک وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ 159مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار679  ٹیسٹ کئےگئے جس میں  578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.55 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -