شہباز گل کی صحت تسلی بخش ہے ،نجی ٹی وی کا پمز ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ

شہباز گل کی صحت تسلی بخش ہے ،نجی ٹی وی کا پمز ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے ...
 شہباز گل کی صحت تسلی بخش ہے ،نجی ٹی وی کا پمز ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آبادکے پمز ہسپتال نے   پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل  کی صحت تسلی بخش قرار دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ  کے لیے  پمز ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان  کے چیک اپ  کے لیے  ڈاکٹرز کا 5  رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل  دیا گیا ہے،کارڈیک سنٹر میں شہباز گل کا  ابتدائی طبی معائنہ ہوا  ہے اور ہسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ  شہباز گل کےخون کے ٹیسٹ اور ای سی جی کی جائےگی جس کے بعد مجموعی میڈیکل رپورٹ آج مرتب کی جائے گی،رپورٹس آنےکے بعد شہباز گل کو ڈسچارج کرنے یا نا کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق پمز میں داخل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل کا طبی معائنہ جاری ہے ،  شہباز گل کا شوگر اور بلڈ ٹیسٹ ہو چکا ہے جبکہ مزید ٹیسٹ جاری ہیں ،میڈیکل رپورٹ مرتب ہونے پر آج سیشن کورٹ میں پیش کی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -