کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کےشوہر کی اغوا ءکا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کے اغوا ءکا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی ظہیر احمد کی درخواست خارج کردی ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کم عمری میں شادی کے حوالے سے اغواء کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی ظہیراحمد کی درخواست پر سماعت ہوئی،ظہیر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لڑکی نے بیان دیا ہے اسے کسی نے اغوا ءنہیں کیا، لڑکی کے بیان کے بعد اغوا ءکا مقدمہ نہیں بنتا، جس پر سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ کیس کا چالان جمع کرادیا گیا ہے اور یہ درخواست قابل سماعت نہیں، جس پر عدالت نے ملزم ظہیر کی مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔