"عمران خان کو ڈر ہے قومی مفادات کا جو سودا ہوا اس پر طوطا زبان نہ کھول دے" جاوید لطیف کا دعویٰ

"عمران خان کو ڈر ہے قومی مفادات کا جو سودا ہوا اس پر طوطا زبان نہ کھول دے" ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر  جاوید لطیف نے کہا کہ طوطے کی زبان بند رکھنا عمران خان کی مجبوری ہے ، ان کو ڈر ہے کہ قومی مفادات کا جو سودا ہوا اس پر طوطا زبان نہ کھول دے ۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف  کا کہنا تھا کہ  مجھ پر بھی غداری کا مقدمہ  درج کیا گیا ، مجھے چار فٹ لمبے اور چھ فٹ چوڑے کمرے میں رکھا گیا ،  مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آوازیں عمران خان کو سنانی ہیں ، میں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کی خواہش پوری نہیں کروں گا اور کبھی نہیں رویا ، آج رونا دھونا اس لئے ہے کہ بھارت کی فنڈنگ کا جواب دینا ہے ۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ  پہلے انہوں نے امریکی سازش کا کہا اور اب ان سے ہی مدد مانگ رہے ہیں ، نواز شریف جلد واپس آرہے ہیں ، وہ  اقتدار کیلئے نہیں بلکہ  عوام کی بھلائی کیلئے واپس آرہے ہیں ۔ نواز شریف اس لئے واپس آرہے ہیں کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں ۔ اب ملک حقیقی قیادت کے بغیر نہیں چل سکتا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -