گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری، ہنڈا نے بھی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری، ہنڈا نے بھی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی
گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری، ہنڈا نے بھی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد ہنڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 5لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے سٹی ایم ٹی 1.2ایل کی قیمت میں 2لاکھ 80ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت 37لاکھ 69ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2ایل اور سٹی سی وی ٹی1.5ایل کی قیمتوں میں 3لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس سے ان کی قیمت بالترتیب 38لاکھ 99ہزار روپے اور 41لاکھ 39ہزار روپے ہو گئی ہے۔

سٹی ایسپائر ایم ٹی 1.5ایل کی قیمت میں 3لاکھ 10ہزار روپے، سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5ایل کی قیمت میں 3لاکھ 20ہزار روپے کمی کی گئی ہے، جس سے ان گاڑیوں کی قیمتیں بالترتیب 42لاکھ 99ہزار روپے اور 44لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی ہیں۔ 

اسی طرح بی آر وی سی وی ٹی ایس کی قیمت 3لاکھ 60ہزار روپے کمی سے 49لاکھ 39ہزار روپے، سوک 1.5ایل، ایم سی وی ٹی کی قیمت ساڑھے 4لاکھ روپے کمی سے 63لاکھ 49ہزار روپے، سوک 1.5ایل، اورئیل ایم سی وی ٹی کی قیمت 5لاکھ روپے کمی سے 65لاکھ 99ہزار روپے اور سوک آر ایس 1.5ایل، ایل ایل سی وی ٹی کی قیمت ساڑھے 5لاکھ روپے کمی سے 80لاکھ 99ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -