سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی قیمت میں کمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 2397 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 256 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر دو ڈالر اضافے سے 1771 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مزید :

بزنس -