نیدر لینڈز کے  خلاف دوسرے میچ میں فتح، بابر اعظم کا بیان آگیا

نیدر لینڈز کے  خلاف دوسرے میچ میں فتح، بابر اعظم کا بیان آگیا
نیدر لینڈز کے  خلاف دوسرے میچ میں فتح، بابر اعظم کا بیان آگیا
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روٹر ڈیم (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فتح کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے۔

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ تیز باؤلنگ اور تھوڑی نمی کے ساتھ ہماری شروعات اچھی  رہی، فاسٹ باؤلرز نے پہلے 10 اوورز میں بہت اچھی باؤلنگ کی اور وکٹیں حاصل کیں ،  بعد میں سپنرز شاداب اور نواز نے بہت اچھی بولنگ کی اور وکٹیں لیں۔

انہوں نے میچ کی پلاننگ کے حوالے سے بتایا کہ نمی کی وجہ سے  ہم پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے۔ میچ میں جیت کا کریڈٹ فاسٹ باؤلرز اور سپنرز کو جاتا ہے۔

سلمان آغا کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ ہم مختلف امتزاج آزما رہے ہیں، آغا نے یقینی طور پر اپنی کلاس ثابت کی ہے، وہ اعتماد کے ساتھ  بہت اچھا کھیلے ہیں۔

مزید :

کھیل -