"جو عورت 10 بچے پیدا کرے گی اسے1 ملین روبل انعام ملے گا" پیوٹن نے سکیم کی منظوری دے دی

"جو عورت 10 بچے پیدا کرے گی اسے1 ملین روبل انعام ملے گا" پیوٹن نے سکیم کی منظوری ...
سورس: Kremlin

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک کی تیزی سے کم ہوتی آبادی کو بڑھانے کیلئے سوویت دور کی انعامی سکیم دوبارہ جاری کردی، اس سکیم کے تحت ہر اس عورت کو1 ملین روبل (تقریباً ساڑھے 16 ہزار ڈالرز) انعام میں ملیں گے جو 10 بچے جنے گی۔

"نیوز 18 "نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ سکیم سوویت لیڈر جوزف سٹالن نے شروع کی تھی جس کو اب دوبارہ روس میں صدارتی حکم کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت 10 بچے پیدا کرنے والی عورت کو نہ صرف انعامی رقم دی جائے گی بلکہ انہیں معاشرتی سطح پر "مدر ہیروئن" کا درجہ بھی دیا جائے گا۔ 

کسی بھی خاتون کو انعامی رقم  اس وقت دی جائے گی جب اس کا دسواں بچہ 1 سال کا ہوجائے گا۔ اس سکیم کیلئے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ باقی9بچے بھی زندہ ہونے چاہئیں۔

مزید :

بین الاقوامی -